فاروق ستار نے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا

فاروق ستار نے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا
فاروق ستار نے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)فاروق ستار نے متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فاروق ستار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بناء پر رکن رابطہ کمیٹی کی حیثیت سے استعفی دیا، استعفیٰ رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان کو ارسال کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ چند روز سے اس قسم کی اطلاعات میڈیا پر زیر گردش ہیں کہ فاروق ستار تحریک انصاف میں شامل ہونے جا رہے ہیں اور خود فاروق ستار نے بھی ان خبروں کی تصدیق کی تھی کہ تحریک انصاف کے کچھ لوگوں نے انہیں پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے جس پر دوستوں سے مشاورت کر رہا ہوں۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی