آرمی چیف سے برطانوی ہائی کمشنر کی اہم ملاقات ،علاقائی سیکیورٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال

آرمی چیف سے برطانوی ہائی کمشنر کی اہم ملاقات ،علاقائی سیکیورٹی کے حوالے سے ...
آرمی چیف سے برطانوی ہائی کمشنر کی اہم ملاقات ،علاقائی سیکیورٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریونے ملاقات کی ہے جس میں علاقائی سیکیورٹی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ برطانوی ہائی کمشنر آرمی چیف سے ملاقات کے لیے جی ایچ کیو پہنچے جہاں دونوں کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیا ل کیا گیا،اس موقع پربرطانوی ہائی کمشنر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار اور قربانیوں کی بھی تعریف کی،تھامس ڈریونے پاک برطانیہ تعلقات میں بہتری کیلئے تعاون جاری رکھنے کاعزم دہرایا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی