وفاقی کابینہ نے ارشدخان کو ایم ڈی پی ٹی وی تعینات کر دیا: فواد چوہدری

وفاقی کابینہ نے ارشدخان کو ایم ڈی پی ٹی وی تعینات کر دیا: فواد چوہدری
وفاقی کابینہ نے ارشدخان کو ایم ڈی پی ٹی وی تعینات کر دیا: فواد چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے نئے ایم ڈی پی ٹی وی کی تعیناتی کا اعلان کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ارشدخان کو ایم ڈی پی ٹی وی تعینات کرنے کی منظوری دی گئی،پی ٹی وی کے بورڈ آف گورنرز کی منظوری دی گئی ہے،نئے بورڈمیں 14 ارکان ہوں گے،بورڈکے چیئرمین وزیراطلاعات،وائس چیئرمین سیکریٹری اطلاعات ہوں گے،پی ٹی وی بورڈ آف گورنرزمیں چیئرمین ایچ ای سی،ایڈیشنل سیکریٹری خزانہ،ڈی جی آئی ایس پی آر،ایم ڈی پی ٹی وی،ڈی جی ریڈیو،بیرسٹر علی ظفر،زوہیرخالق،ارشد خان ،مس شیلا رتھ،پروفیسر اعجازالحسن،ڈاکٹر ہمایوں احسن اور ساول خان کے نام بھی بورڈ میں شامل ہیں۔