”جاتی امراءمت آنا کیونکہ۔۔۔“ نواز شریف نے کسے جاتی امراءآنے سے منع کر دیا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

”جاتی امراءمت آنا کیونکہ۔۔۔“ نواز شریف نے کسے جاتی امراءآنے سے منع کر دیا؟ ...
”جاتی امراءمت آنا کیونکہ۔۔۔“ نواز شریف نے کسے جاتی امراءآنے سے منع کر دیا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی لندن میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ان کی میت کو پاکستان لانے کیلئے ہیتھرو ائیرپورٹ کی جانب روانہ کیا جا چکا ہے جو کل صبح لاہور پہنچے گی۔

بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر غمگین افراد کی بڑی تعداد نے جاتی امراءمیں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کے دوران تعزیت بھی کی جس دوران نواز شریف نے اپیل کی کہ جمعہ کے روز جاتی امراءمیں رشتہ داروں کے علاوہ کوئی بھی نہ آئے اور سب شریف میڈیکل سٹی پہنچیں جہاں نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد بھی سینئر رہنماءاور کارکنوں کو گھر کی جانب آنے سے روکا جائے۔ دوسری جانب بڑی تعداد میں خواتین رہنماﺅں اور کارکنوں نے مریم نواز شریف سے ملاقات کی اور بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : قومی /ڈیلی بائیٹس /علاقائی /پنجاب /لاہور