میاں نواز شریف کی پنڈال میں کارکنوں کے درمیان آمد ، مولانا فضل الرحمٰن کو دھکے لگ گئے

میاں نواز شریف کی پنڈال میں کارکنوں کے درمیان آمد ، مولانا فضل الرحمٰن کو ...
میاں نواز شریف کی پنڈال میں کارکنوں کے درمیان آمد ، مولانا فضل الرحمٰن کو دھکے لگ گئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) میاں نواز شریف  بیگم کلثوم نواز کے انتقال کے بعد تعزیت کے لئے آنے والے کارکنوں کے درمیان پہنچےتو  دھکم پیل شروع ہو گئی جس کی وجہ سےسربراہ جمعیت علماءاسلام (ف)مولانا فضل الرحمٰن کو بھی دھکے  لگ گئے۔

نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز“ کے مطابق بیگم کلثوم نوازکی وفات کے بعد میاں نواز شریف جیسے ہی پنڈال میں کارکنوں کے مابین تشریف لائے تو بڑی تعداد میں کارکنان ان کے گر د جمع ہونا شروع ہوگئے،اس موقع پر تھوڑی بہت بد نظمی دیکھنے میں آئی ، احسن اقبال کارکنوں کو پیچھے ہونے کی اپیل کرتے رہے مگر ان کی اپیل پر کارکنان نے کان نہیں دھرے اور دھکم پیل شروع کردی،میاں نواز شریف دس منٹ کارکنوں کے درمیان رہنے کے بعد واپس روانہ ہوگئے ، اس موقع پر مولانا فضل الرحمٰن نے بیگم کلثوم نواز کے لیے دعا بھی کرائی۔

یاد رہے کہ بیگم کلثوم نواز کو 17 اگست 2017 کو علاج کیلئے لندن کے ہارلے کلینک لے جایا گیا تھا جہاں 22 اگست کو ان کے گلے میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ لندن میں زیر علاج تھیں۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور