گجرات:طلبہ گروپوں میں جھگڑا ،1جاں بحق ،10زخمی

گجرات:طلبہ گروپوں میں جھگڑا ،1جاں بحق ،10زخمی
 گجرات:طلبہ گروپوں میں جھگڑا ،1جاں بحق ،10زخمی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

گجرات(ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنمنٹ سویڈش کالج گجرات کے 2 طلبہ گروپوں میں خونی تصادم، فائرنگ سے ایک طالبعلم جاں بحق ہوگیا۔

دنیا نیوز کے مطابق گجرات کے گورنمنٹ سویڈش کالج کے 2 طلبہ گروپوں میں معمولی تلخ کلامی پر خونی تصادم ہوا۔ ارسلان نامی طالبعلم کی فائرنگ سے سیکنڈ ائیر کا طالبعلم بنیامین شدید زخمی ہوا۔ جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا اور دم توڑ گیا، دو طرفہ لڑائی میں لاتوں، گھونسوں اور ڈنڈوں کا بھی خوب استعمال ہوا جس سے 10 کے قریب طلبہ زخمی ہوئے، جنہیں ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے،پولیس تھانہ سول لائن گجرات نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ۔

مزید : جرم و انصاف