”نواز شریف نے خود کو کمرے میں بند کر لیا ہے اور اپنے اردگرد۔۔۔“ سب کوششیں ناکام ہو گئیں، نواز شریف خود کو کمرے میں بند کر کے کیا کر رہے ہیں؟ تہلکہ خیز انکشاف نے شہباز شریف کے پیروں تلے زمین نکال دی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے انتقال کا گہرا صدمہ لیتے ہوئے خود کو کمرے میں بند کر لیا ہے اور اپنے اردگرد بیگم کلثوم نواز اور اپنی تصاویر جمع کر رکھی ہیں جبکہ انہیں کمرے سے باہر لانے کی تمام کوششیں بھی ناکام ہو گئی ہیں ۔
نجی ٹی وی چینل ’جی این این‘ کے مطابق نواز شریف نے اپنے آپ کو کمرے میں بند کر لیا ہے اور پارٹی رہنماؤں کی جانب سے انہیں کمرے سے باہر لانے کی تمام تر کوششیں ناکام ہو گئی ہیں، نواز شریف نے کمرے میں بند ہو کر اپنے اردگرد اپنی اور کلثوم نواز کی تصویریں بھی جمع کر رکھی ہیں اور انہیں دیکھتے جا رہے ہیں جبکہ وہ کسی سے بات کر رہے ہیں اور نہ ہی کسی کی بات پر کوئی جواب دے رہے ہیں۔ میاں نواز شریف کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اپنی والدہ کے انتقال پر مریم نواز شریف بھی مسلسل دھاڑیں مار مار کر رو رہی ہیں اور خواتین انہیں تسلی دے کر چپ کراتی ہیں تو کچھ دیر بعد وہ پھر رونا شروع کر دیتی ہیں۔
۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔