زائچہ گھر۔۔آپ کے مسائل کامخفی علوم سے علاج

زائچہ گھر۔۔آپ کے مسائل کامخفی علوم سے علاج
زائچہ گھر۔۔آپ کے مسائل کامخفی علوم سے علاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوکری کا مستقبل
وقاص احمد، گوجرہ
سوال: میں ابھی تک اپنے پیشے سے مطمئن نہیں ہوں اور اس کشمکش میں ہوں کہ موجودہ پیشہ جاری رکھوں یا نہیں؟ آگے ماسٹرز کرنا چاہتا ہوں، کیا کر پاؤں گا؟ مستقبل کیسا رہے گا؟
جواب: زائچوں کی روشنی میں لگائے گئے حساب کے مطابق معاشی لحاظ سے وقتی مشکلات آرہی ہیں۔ آپ کے لئے خدمات کا شعبہ بہتر رہے گا۔ ایسے شعبہ جات جہاں آپ اپنی خدمات کے ذریعے لوگوں کی اصلاح اور بہتری کر سکیں۔ منفی معاملات سے بچیں اور اپنی توجہ اپنے مستقبل کو بہتر بنانے کے لئے استعمال کریں۔ لوگوں کے بارے میں تشخیص کرنے سے پہلے ذاتی خود شناسی ضروری ہے۔
بیماری اور پڑھائی
فرح علی، سوات
سوال: میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں گزشتہ کئی سالوں سے بیمار ہوں اور جنوری 2018 سے شدید بیمار ہو گئی ہوں۔ پڑھائی میں دل لگتا ہے مگر صرف بیماری کی وجہ سے امتحان خراب ہو جاتے ہیں، کبھی سانس لینے میں دقت ہوتی ہے، کبھی پیٹ خراب، کبھی نزلہ و بخار، کبھی دماغ اور جسم میں جھٹکے لگتے ہیں، کبھی کمزوری و نقاہت سے جسم دکھتا ہے، کبھی کوئی عضو ٹانگ یا بازو سن ہو جاتا ہے۔ مہربانی فرما کر بتائیں کہ طب سے متعلق کوئی مسئلہ ہے یا جادو و سحر کے اثرات ہیں۔ جادو ہے تو اس کا توڑ کیا ہے۔ گھر کے دیگر افراد بھی بیمار رہتے ہیں۔ اس کا کوئی حل تجویز کر دیں۔
جواب: زائچوں کی روشنی میں لگائے گئے حساب کے مطابق آپ نحوست سیارگان کا شکار ہیں۔ آپ کا طالع پیدائش برج جدی ہے۔ جس کا حاکم زحل حالات رجعت میں ہے۔ جس کی وجہ سے معاملات زندگی میں رکاوٹیں، پریشانیاں، بیماری اور دیگر منفی معاملات نظر آرہے ہیں۔ ایسی حالت میں صاحب زائچہ کی کیفیت غصیلی اور مضطرب نظر آتی ہے۔ جادو اور سحر کا معمولی اثر بھی بہت زیادہ اور جلدی حاوی ہو جاتا ہے۔ بہرحال کلام الٰہی سے شفا ممکن ہے۔ آپ اپنا مکمل روحانی علاج کروائیں۔ صحت و تندرستی اور معاشی معاملات کے لئے صدقات اور روحانی وظائف کی تدبیر اختیار کریں۔ اپنا مبارک پتھر نیلم پہنیں۔ ہفتہ کے روز کالی بکری کی سری کا صدقہ دیں۔ گھر میں قرآن مجید کی پڑھائی کروائیں اور گوگل کی دھونی دیں۔ انشاء اللہ بہتری ہو گی۔
بیماری
محسن علی، عارف والا
سوال: پچھلے سال سے میرا پیٹ خراب رہتا ہے۔ جو کچھ بھی کھاتا ہوں۔ وہ سب کچھ میرے جسم کو نہیں لگتا، بعض اوقات پیٹ ٹھیک بھی ہو جاتا ہے اور کبھی اچانک ہی پیٹ میں درد شروع ہو جاتا ہے۔ بہت علاج کرایا ابھی تک ٹھیک نہیں ہوا۔ کون سا طریقہ علاج میرے لئے بہتر رہے گا؟ شفا کب ملے گی؟
جواب: آپ نحوست سیارگان کا شکار ہیں۔ یہ نحوست خانہ صحت کو زیادہ متاثر کر رہی ہے۔ ایلو پیتھک علاج کے ساتھ ساتھ روحانی تدبیر بھی اختیار کریں۔ نقش زعفران استعمال کریں۔ یہ نقش چینی کی پلیٹ پر زعفران سے لکھ کر بنایا جاتا ہے۔ دن رات حرز اعظم کا احصار کریں۔ موافق پتھر فیروزہ پہنیں۔ ہفتہ کے روز کالے ماش اور کالے بکرے کا صدقہ کریں۔ منگل کے روز بڑے گوشت کا صدقہ دیں۔ اسم اعظم کا ورد کریں اور نمازِ پنجگانہ خشوع کے ساتھ ادا کریں۔ نماز کے بعد یا شافعی یا کافی کا ورد 313 بار پڑھیں اور سورہ فاتحہ پانی پر دم کر کے پئیں۔ انشاء اللہ بہتری ہو گی۔
کامیاب شعبے
رمشاء، قصور
سوال: میں جس شعبے میں کام کر رہی ہوں۔ کیا مستقبل میں اس میں مزید ترقی ہو گی؟
جواب: مطلوبہ شعبے میں آپ کامیاب ہو سکتے ہیں۔ حساس شعبہ، فنون لطیفہ، عورتوں اور بچوں سے متعلقہ امور، زمین اور پراپرٹی سے متعلقہ امور میں کامیاب ہو سکتی ہیں۔ مستقبل خاصا بہتر ہے۔ محنت سے نیک مقاصد میں کامیاب ہو سکتی ہیں۔

اتار چڑھاؤ
علی رضا، مرید کے
سوال: میں زندگی کے اتار چڑھاؤ سے تنگ آچکا ہوں۔ براہ کرم یہ بتائیں کہ میری زندگی میں کب سکون اور خوشی آئے گی؟
جواب: انسانی زندگی نشیب و فراز کا مجموعہ ہے۔ ہر نشیب انسان کو فراز کی طرف لے کر جانے کے لئے آتا ہے۔ زندگی میں نشیب نہ ہو تو فراز کی اہمیت بھی ختم ہو جاتی ہے۔ بہرحال اللہ کا ذکر آپ کی سب مایوسیوں اور ناامیدیوں کا واحد حل ہے۔ نماز پنجگانہ خشوع کے ساتھ ادا کریں۔ نماز کے بعد یا فتاح یا رزاق کا ورد 313 بار کریں۔ اور اوّل و آخر درود شریف بھی پڑھیں۔ انشاء اللہ بہتری ہو گی۔
لڑائی جھگڑے
فاطمہ علی، ساہیوال
سوال: میری شادی کو 2 سال ہو چکے ہیں۔ شوہر انتہائی سخت مزاج اور ہر وقت لڑتے جھگڑتے ہیں۔ گھر کا ماحول ہر وقت تناؤ میں رہتا ہے، زائچوں کی روشنی میں وجہ اور حل بتائیں۔
جواب: غصے کو اسلام نے حرام کہا ہے، غصہ کی وجہ سے لڑائی جھگڑے سے نہ صرف دوسروں کے لئے مسائل پیدا ہوتے ہیں بلکہ اس شخص کی اپنی صحت کے لئے بھی خطرہ ہوتا ہے۔ رویے میں نرمی لائیں اور ایسا ماحول پیدا کریں جس سے آپ کے شوہر ناراض نہ ہو، نماز پنجگانہ خشوع کے ساتھ ادا کریں۔ روحانی وظائف اور قرآنی آیات سے مسئلے کا حل ممکن ہے۔ کھانے پینے میں نمک اور تیز مصالحوں کا استعمال کم کریں۔
۔۔

( ایم اے شامی نقشبندی روحانی علوم سمیت علم نجوم ،علم الاعداد، دست شناسی ،علم الجفر کے ماہر ہیں،وہ کئی قومی اخبارات و جرائد میں کالم لکھ کر لوگوں کی رہ نمائی کرتے ہیں۔)