چودھری نثار نے بیگم کلثوم نواز کی نمازہ جنازہ کہ موقع پر ایسا کام کردیا کہ لندن میں پاکستانی کمیونٹی حیران رہ گئی

چودھری نثار نے بیگم کلثوم نواز کی نمازہ جنازہ کہ موقع پر ایسا کام کردیا کہ ...
چودھری نثار نے بیگم کلثوم نواز کی نمازہ جنازہ کہ موقع پر ایسا کام کردیا کہ لندن میں پاکستانی کمیونٹی حیران رہ گئی

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے منحرف رہنما چودھر ی نثار لندن میں بیگم کلثوم کے نماز کے مو قع خاموش رہے اور میڈیا کی جانب سے متعدد سوالات کرنے کے باوجود کسی بات کا جواب نہیں دیا اور مسلسل خاموش رہے ، نماز جنازہ سے ایک گھنٹہ قبل آئے اور آدھاگھنٹہ بعد گئے اور اس دوران حسن اور حسین نواز کے پاس بیٹھے رہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر“ میں گفتگوکر تے ہوئے لندن میں دنیا نیوز کے نمائندہ نے بتایا کہ چودھری نثار نے بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ کے موقع پر کسی سے کوئی بات نہیں کی ، وہ نماز جنازہ سے ایک گھنٹہ پہلے آئے اور حسن اورحسین نواز کے پاس بیٹھے رہے اور نماز جنازہ کے بعد بھی وہ آدھا گھنٹہ تک حسن اور حسین نواز کے پاس بیٹھے رہے لیکن اس دوران انہوں نے کوئی بات نہیں کی اور میڈیا کی جانب سے متعدد سوالات کرنے کے باوجود کہ وہ بیگم کلثوم نواز کی زندگی پر کچھ روشنی ڈالیں مگر چودھری نثار بدستور خاموش رہے ۔

مزید : قومی