کراچی: گھر کے باہر کھڑی خاتون سے نامعلوم عورت 8ماہ کی بچی چھین کر فرار
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی پولیس کے لیے ایک کے بعد ایک چیلنج اسٹریٹ کرائم کے بعد بچے بھی اغوا ہونے لگے۔ نپئیر تھانے کے سامنے سے دن دہاڑے آٹھ ماہ کی بچی کو بلڈنگ سے اغواہ کر لیا گیا ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے نیپئیر تھانے کے سامنے عمارت کی تیسری منزل سے اغوا کار عورت ماں سے بچی کو چھین کر فرار ہو گئی ہے۔بچی کا والدہ کا کہنا ہے کہ نامعلوم ناقاب پوش خاتون شیر خوار بچی فائزہ اسماعیل کو اس سے چھین کر فرار ہوگئی ہے،اغوا ہونے والی فائزہ کے والد کا کہنا ہے کہ تیسری منزل پر فلیٹ کے دروازے پر میری بیوی بیٹی کو گود میں لے کرکھڑی تھی کہ ایک عورت آئی اور سلام کرنے کے بعد بیٹی کو چھین کر فرار ہوگئی،بچی کےاہلخانہ نے اغوا کی درخواست تھانے میں جمع کرادی جبکہ ،پولیس نے کارروائی کیلئے ایک دن کی مہلت مانگ لی ہے۔