ترکی کے صدر طیب اردوان کا نواز شریف کو ٹیلی فون،اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت

ترکی کے صدر طیب اردوان کا نواز شریف کو ٹیلی فون،اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت
ترکی کے صدر طیب اردوان کا نواز شریف کو ٹیلی فون،اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی اہلیہ کی وفات کے بعد ترک صدر رجب طیب اردوان نے نواز شریف کو فون کیا جس میں اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی کے صدر طیب اردوان نے نواز شریف کو ٹیلی فون کیا ،ترک صدر نے نواز شریف سے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا،ترک صدر نے نواز شریف سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اللہ بیگم کلثوم نواز کی مغفرت فرمائے، اللہ آپ کواوراہل خانہ کوصبرجمیل عطاکرے،غم کی اس گھڑی میں میں اور ترک صدر آپ کے ساتھ ہیں۔
یاد رہے کہ بیگم کلثوم نواز کو 17 اگست 2017 کو علاج کیلئے لندن کے ہارلے کلینک لے جایا گیا تھا جہاں 22 اگست کو ان کے گلے میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ لندن میں زیر علاج تھیں ۔