" میرا شوہر میری شکل بھی دیکھنا پسند نہیں کرتا اور یہ سب کچھ تمہارے علاج کی وجہ سے ہوا ہے۔“مریض کی بیوی کا شکوہ سن کر جواب میں ڈاکٹر نے اسے ایسی بات بتادی کہ جان کر آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے گی

" میرا شوہر میری شکل بھی دیکھنا پسند نہیں کرتا اور یہ سب کچھ تمہارے علاج کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایک عورت ڈاکٹر سے اپنے شوہر کی شکایت کر رہی تھی۔”میں اپنے شوہر کے بارے میں تم سے کچھ پوچھنا چاہتی ہوں۔ ہماری شادی کو بیس سال ہو گئے ہیں، میرا شوہر ایک مثالی شوہر تھا، بے پناہ محبت کرنے والا۔ لیکن جب سے آپ نے اس کا علاج کیا ہے، اس کی شخصیت بدل کر رہ گئی ہے۔ اب اس کا زیادہ تر وقت گھر سے باہر گزرتا ہے۔ مجھ سے بھی صحیح طریقے سے بات نہیں کرتا، نہ ہی کوئی تحفہ لا کر دیتا ہے۔ بلکہ یہ کہنا درست ہو گا کہ وہ میری شکل بھی دیکھنا پسند نہیں کرتا اور یہ سب کچھ تمہارے علاج کی وجہ سے ہوا ہے۔“
”میں نے اس کا کوئی علاج نہیں کیا۔ میں نے تو اسے صرف نظر ٹیسٹ کروانے اور چشمہ لگوانے کا مشورہ دیا تھا۔”ڈاکٹرر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا۔
(رمشہ حمید۔۔۔ بارسلونا)

مزید :

لافٹر -