سوتیلے باپ نے14سال تک جنسی زیادتی کانشانہ بنایا،17سال کی عمر میں حاملہ ہو گئی،ہالی ووڈ ادکارہ کا اہم انکشاف

سوتیلے باپ نے14سال تک جنسی زیادتی کانشانہ بنایا،17سال کی عمر میں حاملہ ہو ...
سوتیلے باپ نے14سال تک جنسی زیادتی کانشانہ بنایا،17سال کی عمر میں حاملہ ہو گئی،ہالی ووڈ ادکارہ کا اہم انکشاف

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ہالی ووڈ کی قدآور اداکارہ سیلی فیلڈ نے میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ میرا سوتیلا باپ 14سال تک میرے ساتھ جنسی زیادتی کر تا رہا ،17سال کی عمر میں میں حاملہ ہو گئی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہالی ووڈ کی قدآور اداکارہ سیلی فیلڈ نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں ایسی باتیں بتائی ہیں جو آپ کو حیران کر دیں گی۔ نیویارک ٹائمز کو دیے ایک انٹرویو میں سیلی نے کہا کہ وہ اتنے دنوں تک خاموش اس لیے رہی ہیں کیوں کہ انہیں پتہ نہیں تھا کہ ان میں بھی اواز اٹھانے کی ہمت ہے، سیلی بتاتی ہیں کہ ان کے سوتیلے والد نے 14 سال تک ان کا جنسی استحصال کیا تھا۔ میں سوتیلے باپ کی جنسی زیادتی کی وجہ سے ’17 سال کی عمر میں حاملہ ہو گئی تھی،جس کے بعدمیرے سوتیلے والد نے خاموشی سے میرا اسقاط حمل کروا دیا، میری والدہ مارگریٹ کا انتقال کینسر کی وجہ سے ہو گیا تھا،سیلی نے بتایا کہ ان کے سوتیلے والد کا نام جیکو تھا، وہ اکثر  مجھےاکیلے پاکر اپنے کمرے میں بلایا کرتے تھے،  میں نے اپنی والدہ کو بتاتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے ساتھ ایک بار نہیں بلکہ بار بارجنسی زیادتی ہوئی ہے،جس پر سیلی کی والدہ نے جیکو سے 1951 میں طلاق لے لی، چھوٹی سے عمر میں مسلسل جنسی استحصال کی وجہ سے وہ ذہنی طور پر بیمار ہو گئی تھیں۔

مزید : تفریح