محرم الحرام،چھتوں پر سنائیپرز، سادہ کپڑوں میں کمانڈوز، واک تھروگیٹس، میٹل ڈٹیکٹرزسے جامہ تلاشی ،سی سی ٹی وی مانیٹرنگ ،ویڈیو ریکارڈنگ ،آئی جی پنجاب نے سیکیورٹی سخت کر نے کا حکم دے دیا

محرم الحرام،چھتوں پر سنائیپرز، سادہ کپڑوں میں کمانڈوز، واک تھروگیٹس، میٹل ...
محرم الحرام،چھتوں پر سنائیپرز، سادہ کپڑوں میں کمانڈوز، واک تھروگیٹس، میٹل ڈٹیکٹرزسے جامہ تلاشی ،سی سی ٹی وی مانیٹرنگ ،ویڈیو ریکارڈنگ ،آئی جی پنجاب نے سیکیورٹی سخت کر نے کا حکم دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسپکٹر جنرل پویس پنجاب محمد طاہر نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران صوبے میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے تمام دستیاب وسائل اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے حساس مجالس اور جلوسوں کو 4لئیر سیکیورٹی فراہم کی جائے جبکہ عزاداروں کی سیکیورٹی کیلئے واک تھروگیٹس، میٹل ڈٹیکٹرزسے جامہ تلاشی اورسی سی ٹی وی مانیٹرنگ اور ویڈیو ریکارڈنگ کا بھی انتظام کیا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ یوم عاشور کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کیلئے تمام اضلاع میں سپیشل کنٹرول رومز بنائے جائیں، حساس جلوسوں اور مجالس کے روٹ پر آنے والی عمارتوں کی چھتوں پر سنائیپرزاورعزاداروں کی سیکیورٹی کیلئے مجالس اور جلوسوں میں سادہ کپڑوں میں کمانڈوز کو بھی تعینات کیا جائے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام آرپی اوز اور ڈی پی اوزاپنی رینجز اور اضلاع کے بڑے جلوسوں اور مجالس کے سیکیورٹی انتظامات کو چیک کرنے کیلئے خود فیلڈمیں جائیں اور سےکےورٹی پر مامور اہلکاروں کو موجودہ حالات کے تناظر میں ڈیوٹی کی حساسات کے حوالے سے بریفنگ بھی دیں تا کہ وہ اپنے فرائض بطریق احسن اور بھرپور جذبے سے سر انجام دے سکیں۔انہوں نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جلوسوں اور مجالس کے اوقات کار کی پابندی پر عملد رآمد ہر قےمت پر ےقےنی بناےا جائے اور تمام اضلاع میں حساس امام بارگاہوں ، ماتمی جلوسوں اور مجالس کے مقامات کے گرد و نواح میں سرچ، سویپ ،کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ ویڈیو لنک کانفرنس میں صوبے کے تمام آر پی اوز ، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایات دیتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز نے وےڈےو لنک کے ذرےعے اپنے اضلاع میں محرم سیکیورٹی پلان کے حوالے سے آئی جی پنجاب کوبریفنگ دی.