”میں ایشیاءکپ جیت کر عمران خان کو۔۔۔“ امام الحق نے ناقابل یقین اعلان کر کے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا، جان کر آپ بھی قومی ٹیم کی جیت کیلئے دل کھول کر دعائیں کریں گے

”میں ایشیاءکپ جیت کر عمران خان کو۔۔۔“ امام الحق نے ناقابل یقین اعلان کر کے ...
”میں ایشیاءکپ جیت کر عمران خان کو۔۔۔“ امام الحق نے ناقابل یقین اعلان کر کے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا، جان کر آپ بھی قومی ٹیم کی جیت کیلئے دل کھول کر دعائیں کریں گے

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز امام الحق نے کہا ہے کہ وہ ایشیاءکپ کا 14 واں ایڈیشن جیت کر وزیراعظم عمران خان کے نام کرنا چاہتا ہے۔

دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امام الحق نے کہا کہ آپ سب لوگ صرف پاکستان اور بھارت کے میچ سے متعلق ہی سوچ رہے ہیں لیکن ایک ٹیم کی حیثیت سے ہم تمام ٹیموں کیخلاف حکمت عملی بنا رہے ہیں اور ہانگ کانگ کے خلاف پہلا میچ جیت کر ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ پوری طرح فعال ہے اور ٹیم کی کمزوریوں پر قابو پانے کیلئے مسلسل کام کر رہی ہے۔ کرکٹ میرا جذبہ ہے اس لئے میدان میں گزرنے والے ہر لمحے سے محظوظ ہوتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرا خواب ہے کہ میں اپنے چچا انضمام الحق کی وجہ سے نہ پہچانا جاﺅں بلکہ اپنا ایک نام اور مقام پیدا کروں۔

مزید : کھیل