ای او بی آئی کرپشن کیس،سپریم کورٹ نےسابق سیکریٹری محمد احسن راجہ کو طلب کر لیا 

ای او بی آئی کرپشن کیس،سپریم کورٹ نےسابق سیکریٹری محمد احسن راجہ کو طلب کر ...
 ای او بی آئی کرپشن کیس،سپریم کورٹ نےسابق سیکریٹری محمد احسن راجہ کو طلب کر لیا 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے ای او بی آئی کرپشن کیس میں سابق سیکریٹری محمد احسن راجہ کو طلب کر لیا ہے ۔

تفصیلات سابق چیئرمین او بی آئی ظفر اقبال گوندل کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت جسٹس عظمت سعید کی سر براہی میں تین رکنی بینچ نے کی ۔دوران سماعت جسٹس شیخ عظمت سعید کا کہنا تھا کہ سابق سیکریٹری سے ای او بی آئی میں بھرتیوں کے متعلق پوچھیں گے،اگر سابق وزیر کو بلانا پڑا تو ضرور بلائیں گے ، اس وقت وزیر کون تھے ؟ جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ لیبر اینڈ پاور کے خورشید شاہ اور چوہدری وجاہت وزیر رہے۔خورشید شاہ کے وکیل نے جواب دیا کہ بھرتیوں کے وقت خورشید شاہ وزیر نہیں تھے اس لئے خورشید شاہ کو جاری کیا گیا نوٹس واپس لیا جائے اس پر جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہاکہ ابھی ہم کسی وزیر کو نہیں بلا رہے ، بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد