’میں نے یہ چیز کھائی تو دیکھتے ہی دیکھتے میرے نسوانی حسن میں اضافہ ہوگیا‘ معروف ماڈل نے ایسی بات کہہ دی کہ پوری دنیا حیران رہ گئی

’میں نے یہ چیز کھائی تو دیکھتے ہی دیکھتے میرے نسوانی حسن میں اضافہ ہوگیا‘ ...
’میں نے یہ چیز کھائی تو دیکھتے ہی دیکھتے میرے نسوانی حسن میں اضافہ ہوگیا‘ معروف ماڈل نے ایسی بات کہہ دی کہ پوری دنیا حیران رہ گئی

  

سڈنی(مانیٹرنگ ڈیسک)آسٹریلوی ماڈل بریجٹ کوپر کی جسمانی دلکشی میں گزشتہ چند ماہ کے دوران آنے والی ایک حیرت انگیز تبدیلی نے ان کے پرستاروں کو بہت حیران کررکھا تھا۔ بریجٹ کے نسوانی حسن میں قابل ذکر اضافہ اُن کے دوستوں اور پرستاروں کے لئے یکساں طور پر توجہ کا حامل بنا ہوا تھا، مگر یہ کیونکر ممکن ہوا، اس کے بارے میں وہ کچھ نہیں بتا رہی تھیں۔ اب بالآخر انہوں نے اس راز سے پردہ اٹھایا دیا ہے، اور ایک ایسی بات بتا دی ہے کہ سننے والے مزید حیران رہ گئے ہیں۔

میل آن لائن آسٹریلیا کے مطابق بریجٹ کا کہنا ہے کہ اُن کے نسوانی حسن میں اضافے کا راز ’ماکا پاﺅڈر‘ ہے جس کے استعمال سے ان کی نسوانی دلکشی میں پورے دو درجے کا اضافہ ہوچکا ہے۔ یہ پاﺅڈر ماکا پودے کی خشک جڑ کو پیس کر حاصل کیا جاتا ہے۔ یہ پودا جنوبی امریکہ اور خاص طور پر پیرو میں اگایا جاتا ہے اور مقامی لوگ اسے توانائی کے حصول اور جنسی قوت میں اضافے کے لئے بھی استعمال کرتے ہیں۔

کہا جاتا ہے کہ اس پودے کی جڑ میں ایسے اجزاءپائے جاتے ہیں جو نسوانی ہارمون ایسٹروجن کی افزائش تیز کردیتے ہیں اور جسم میں ایسٹروجن ہارمون کی افزائش بڑھنے سے ناصرف نسوانی اعضاءکی جسامت میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ جلد دلکش اور تروتازہ جبکہ بال صحت مند اور ملائم ہوجاتے ہیں۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بریجٹ نے اپنا راز افشاءکرنے کے ساتھ ہی پرستاروں کو خبردار بھی کیا ہے کہ وہ ماکا پاﺅڈر کو کسی ماہر کے مشورے کے بغیر استعمال نہ کریں کیونکہ اس کے سائیڈ ایفیکٹ آپ کے لئے پریشانی کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس