”اب پسندیدہ فرشتوں کی حکومت ۔۔۔“ عظمی بخاری کی للکا ر سن کر میڈیا اینکرز کے ہوش اڑ جائیں گے

”اب پسندیدہ فرشتوں کی حکومت ۔۔۔“ عظمی بخاری کی للکا ر سن کر میڈیا اینکرز کے ...
”اب پسندیدہ فرشتوں کی حکومت ۔۔۔“ عظمی بخاری کی للکا ر سن کر میڈیا اینکرز کے ہوش اڑ جائیں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہاہے کہ اب پسندیدہ فرشتوں کی حکومت آگئی ہے اس لئے اب میڈیا کو چاہئے کہ پتہ لگائے کہ 55روپے خر چ والا ہیلی کاپٹر کہاں سے آگیاہے ؟ سبسڈی پر اعترا ض ہے تو میٹر و بند کردیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دافرنٹ “ میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے سوائے ٹاسک فورسز بنانے کے کچھ نہیں کیا ، ایک ماہ سے اوپر ہوچکاہے لیکن ابھی تک کوئی پالیسی ہمارے سامنے نہیں آئی ۔ تحریک انصاف کے رہنما پہلے ہمیں آئن سٹائن بن کر بڑے مشورے دیا کرتے تھے اور کہا کرتے تھے کہ ہم نے اپنا سارا ہو م ورک مکمل کرلیاہے اور یونہی ہمیں حکومت ملی نیا پاکستان بن جائیگا لیکن ابھی تک کچھ بھی نہیں ہوا ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے تباہی نہیں کی، اگر ہم نے تباہی کی ہوتی تو دس سال ہم اقتدار میں نہ رہتے ، لوگ اتنے پاگل نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سبسڈی پوری دنیا میں دی جاتی ہے ، اب اگر ان کو سبسڈی پر اعتراض ہے تو میٹر وبند کریں ، دو لاکھ لوگ روزانہ اس پر سفر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب پسندیدہ فرشتوں کی حکومت آگئی ہے اس لئے میڈیا کوچاہئے کہ اب پتہ کرے کہ 55روپے خرچ والا ہیلی کاپٹر کہاں سے آگیا ہے ؟

مزید : قومی