پی آئی اے کی لاجواب سروس کا ایک اور کارنامہ،بیگم کلثوم نواز کی میت لانے والی پرواز ایک گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوگی

پی آئی اے کی لاجواب سروس کا ایک اور کارنامہ،بیگم کلثوم نواز کی میت لانے والی ...
پی آئی اے کی لاجواب سروس کا ایک اور کارنامہ،بیگم کلثوم نواز کی میت لانے والی پرواز ایک گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ اسلام سینٹر ریجنٹ پارک پلازہ میں ادا کرد ی گئی ہے ، نماز جنازہ امام خلیفہ عزت نے پڑھائی جس میں شہبازشریف ، چوہدری نثار ، حسن، حسین ، اسحاق ڈار لیگی کارکنان اور برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی ہلیہ سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی میت کو آج رات 10بجے پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے پاکستان روانہ کیا جاناتھا لیکن پی آئی اے کی لاجواب سروس نے ایک اور کارنامہ سرانجام دے دیا،جس طیارے میں میت لائی جاے گی وہ پرواز ایک گھنٹہ تاخیر سے روانہ ہوگئی جس کے بعد فلائٹ 10 بجے کے بجائےپونے بارہ بجے روانہ ہوگی۔
بیگم کلثوم نواز کی میت کو آج راتپونے بارہ بجے پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے پاکستان روانہ کیا جائے گا جو جمعہ کی صبح 7 بجے لاہور ایئرپورٹ پہنچے گی، شہباز شریف، بیٹی اسماء نواز، پوتا زکریا اور (ن) لیگ کے کارکنان سمیت 25 افراد میت کے ساتھ لاہور آئیں گے،حسن اور حسین نواز میت کے ساتھ پاکستان نہیں آئیں گے بلکہ حسین نواز کا بیٹا اپنی دادی کے جسد خاکی کے ہمراہ پاکستان آئے گا۔