محرم الحرام ،سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو ڈیوٹی پوائنٹ پرہی کھانے پینے کی اشیا فراہم کی جائیں ،آئی جی پنجاب کا حکم

محرم الحرام ،سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو ڈیوٹی پوائنٹ پرہی کھانے ...
محرم الحرام ،سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو ڈیوٹی پوائنٹ پرہی کھانے پینے کی اشیا فراہم کی جائیں ،آئی جی پنجاب کا حکم

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور ، تمام آرپی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اس بات کا بطور خاص خیال رکھا جائے کہ محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی پر مامور اہلکار اس وقت تک ڈیوٹی پوائنٹ نہ چھوڑیں جب تک آخری عزادار مجلس اور جلوس کے مقام سے چلا نہ جائے اور سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو ڈیوٹی پوائنٹ پرہی کھانے اور پینے کی اشیا کی مقررہ وقت پر فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے سینئر پولیس افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے جلوسوں کے آغاز سے قبل روٹس کی سکریننگ اور سکیننگ کو ہرصورت یقینی بنایا جائے اور حساس جلوسوں اور مجالس کے ارد گرد ریڑھی ،ٹھیلے اور خوانچہ فروشوں کو بطور خاص چیک کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور ، تمام آرپی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اس بات کا بطور خاص خیال رکھا جائے کہ محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی پر مامور اہلکار اس وقت تک ڈیوٹی پوائنٹ نہ چھوڑیں جب تک آخری عزادار مجلس اور جلوس کے مقام سے چلا نہ جائے اور سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو ڈیوٹی پوائنٹ پرہی کھانے اور پینے کی اشیا کی مقررہ وقت پر فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔انہوں نے تاکید کی کہ عزاداروں کو میٹل ڈیٹیکٹراور واک تھرو گیٹ سے چیک ہوئے بغیرمجالس اور جلوسوں میں داخل نہ ہونے دیا جا ئے۔ آئی جی پنجاب نے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کہ محرم الحرام کے دوران وال چاکنگ اورلاﺅڈ سپیکر ایکٹ پر عملدر آمدکو سختی سے یقینی  بنایا جائے جبکہ کالعدم تنظیموں اور فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی سرگرمیوں کی کڑی نگرانی کی جائے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور