پیر پگاڑا کی سربراہی میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی20 رکنی کور کمیٹی تشکیل ، 10محرم کے بعد بھرپور سیاسی سرگرمیوں کے آغاز کا فیصلہ

پیر پگاڑا کی سربراہی میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی20 رکنی کور کمیٹی تشکیل ، ...
پیر پگاڑا کی سربراہی میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی20 رکنی کور کمیٹی تشکیل ، 10محرم کے بعد بھرپور سیاسی سرگرمیوں کے آغاز کا فیصلہ

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس(جی ڈی اے) کے چیئرمین پیر صاحب پگارا نے جی ڈی اے کی 20 رکنی کور کمیٹی تشکیل دے دی ، کور کمیٹی شہدائے کربلا کے سوئم کے بعد سندھ بھر میں سیاسی سرگرمیوں کا بھرپور آغاز کریگی۔

ترجمان جی ڈی اے سردار عبدالرحیم کے مطابق کور کمیٹی بلدیاتی الیکشن سے قبل جی ڈی اے کی تنظیم سازی کا کام مکمل کریگی اور سندھ بھر میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے دس سال سے غاصب حکمرانوں کی کرپشن سے عوام کی جان چھڑائیگی۔ جی ڈی اے کی کور کمیٹی 20ارکان پر مشتمل ہے کمیٹی کے سربراہ پیر صاحب پگارا ہونگے جبکہ ارکان میں سابق وزیراعلی سندھ سید غوث علی شاہ، پیر صدرالدین شاہ راشدی، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، غلام مرتضی جتوئی، سردار علی گوہر خان مہر، ڈاکٹر ارباب غلام رحیم، ایاز لطیف پلیجو، سردار رحیم ، سینیٹر مظفر حسین شاہ، ڈاکٹر ذولفقار مرزا، ظفر علی شاہ، ڈاکٹر صفدر عباسی، عرفان اللہ مروت ، مخدوم فضل، آغا تیمور پٹھان، نعیم الرحمن سمیت دیگر بھی شامل ہیں۔ سردار عبد الرحیم کا کہنا تھا کہ جی ڈی اے سندھ کے عوام کو غاصب اور کرپٹ حکمرانوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیگی،جی ڈی اے سندھ کے مسائل کے حل کیلئے مرکزی حکومت میں اپنا بھرپور کردار ادا کریگی۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی