وزیر خزانہ اسد عمر کس دن حکومت کی اقتصادی پالیسی کا اعلان کریں گے ؟ صداقت عباسی نے قوم کو بہت بڑی خوشخبری سنادی

وزیر خزانہ اسد عمر کس دن حکومت کی اقتصادی پالیسی کا اعلان کریں گے ؟ صداقت ...
وزیر خزانہ اسد عمر کس دن حکومت کی اقتصادی پالیسی کا اعلان کریں گے ؟ صداقت عباسی نے قوم کو بہت بڑی خوشخبری سنادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما صداقت علی عباسی نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے معیشت کاسانس بند ہورہاہے اور اس سانس کو بحال کرنے کیلئے 9بلین ڈالر کی فوری ضرورت ہے ۔وزیر خزانہ 18ستمبر کو پارلیمنٹ کے اجلاس میں اقتصادی پالیسی کا اعلان کریں گے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دافرنٹ “ میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما صداقت عباسی نے کہاکہ پنجاب کے تین شہروں میں میٹرو بسوں کیلئے پورے پنجاب کے لوگوں کے ٹیکس سے سالانہ 8ارب روپے دیئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 8ارب روپے سے تین ہسپتال بن سکتے ہیں جن میں پورے پنجاب سے لوگوں کا علاج ہو سکتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت کاسانس بند ہورہاہے اور عوام کے پاس پینے کا صاف پانی تک نہیں ہے ، ملکی معیشت کو سانس لینے کیلئے 9بلین ڈالر چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ اسد عمر 18ستمبرکو پارلیمنٹ کے اجلاس میں حکومت کی اقتصادی پالیسی کا اعلان کریں گے ۔

مزید :

قومی -