عمران خان نے جی ایچ کیو میں کیا کیا ؟ کہ ان کو 8گھنٹے طویل بریفنگ دینا پڑی ، دفاعی تجزیہ کار کا انکشاف جان کر آپ دم بخود رہ جائیں گے

عمران خان نے جی ایچ کیو میں کیا کیا ؟ کہ ان کو 8گھنٹے طویل بریفنگ دینا پڑی ، ...
عمران خان نے جی ایچ کیو میں کیا کیا ؟ کہ ان کو 8گھنٹے طویل بریفنگ دینا پڑی ، دفاعی تجزیہ کار کا انکشاف جان کر آپ دم بخود رہ جائیں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) دفاعی تجزیہ کار جنرل (ر)امجد شعیب نے کہاہے کہ فوج عمران خان سے مطمن ہے تو یہ خود وزیر اعظم کا اپنا رویہ ہے ، ڈان لیکس درست تھی اور باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کی گئی تھی ،عمران خان کو جی ایچ کیو میں لمبی بریفنگ اس لئے دی گئی کہ وہ سوالات کرتے رہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ “ میں گفتگو کرتے ہوئے جنر ل(ر) امجد شعیب نے کہاہے کہ فوج عمران خان سے مطمن ہے تو یہ خود وزیر اعظم کا اپنا رویہ ہے ، ڈان لیکس درست تھی اور یہ باقاعدہ پلان کرکے کی گئی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو وہی بریفنگ دی گئی جو نوازشریف کودی گئی اور جو اس سے قبل یوسف رضا گیلانی کو دی گئی تھی ، بریفنگ اس لئے لمبی ہوگئی کہ عمران خان سوالات کرتے رہے اور ان کواس چیز کا تجربہ نہیں تھا کیونکہ وہ اس سے قبل حکومت میں نہیں رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف والے پانچ پانچ پیسے جمع کرنے کے چکر میں ہیں اور قرضے سے بچنا چاہتے ہیں کیونکہ آئی ایم ایف کے پاس جانا تباہی ہے ۔ اس لئے تحریک انصاف کی حکومت پر ابھی سے تنقید نہیں کرنی چاہئے ، ان کو ابھی دیکھنا چاہئے ، اگر وہ عوام سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کریں گے تو عوام ان کو پکڑیں گے ۔

مزید : قومی