بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں شامل ہونے والے اپنی گاڑیاں کہاں پارک کریں گے اور کس راستے سے واپس جائیں گے؟اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں شامل ہونے والے اپنی گاڑیاں کہاں پارک کریں ...
بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں شامل ہونے والے اپنی گاڑیاں کہاں پارک کریں گے اور کس راستے سے واپس جائیں گے؟اہم تفصیلات سامنے آ گئیں

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز مرحومہ کا نماز جنازہ،مسلم لیگ ن نے انتظامات مکمل کر لئے جبکہ دوسری طرف انتظامیہ نے  جاتی امرا میں بیگم کلثوم نواز کی تدفین اور شریف میڈیکل سٹی میں نماز جنازہ کے موقع پر سیکیورٹی پلان بھی مرتب کرلیا ہے, سیکیورٹی پر حساس ادارے اور پولیس کے کمانڈوز مامور ہوں گے۔

تفصیلا ت کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ محترمہ بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ کل(جمعۃ المبارک کو) پانچ بجے شریف میڈیکل سٹی  میں ادا کی جائے گئی جس کے لئے مسلم لیگ ن نے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں جبکہ دوسری طرف انتظامیہ نے سابق خاتون اول کی تدفین اور نماز جنازہ کے موقع پر سیکیورٹی پلان کو بھی حتمی شکل دے دی ہے ،انتظامیہ کی جانب سےسیکیورٹی کو 3 حصار میں تقسیم کیا گیا ہے، جاتی امرا میں 20 سے زائد لیڈی کانسٹیبل بھی ڈیوٹی سر انجام دیں گی،جاتی امرا سے اڈا پلاٹ تک سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کیا گیا ہے، اس کے علاوہ پٹرولنگ کے لیے 3 ایس پیز، 3 ایس ڈی پی اوز اور 6 ایس ایچ اوز بھی تعینات کیے گئے ہیں۔بیگم کلثوم نواز کے نماز جنازہ میں شرکت کے لئے اڈا پلاٹ سے آنے والوں کو پہلے رائیونڈ روڈ اور پھر رائیونڈ روڈ سے سوئی گیس سوسائٹی میں آنا ہو گا ،سوئی گیس سوسائٹی میں پارکنگ کا انتظام کیاگیا ہے ،نماز جنازہ میں شرکت کےلئے سوئی گیس سوسائٹی کےاندر سے شریف سٹی کمپلیکس جا سکیں گئے۔نماز جنازہ میں شامل ہونے والے افراد  کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد واپسی کےلئے سوئی گیس سوسائٹی سے بحریہ ٹاون ملتان روڈ سے جانا ہو گا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور