تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی میں دوریاں ختم کرنے کیلئے اعجاز چودھری نے ایسی بات کردی کہ جان کر جیالوں کے ہوش اڑ جائیں گے

تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی میں دوریاں ختم کرنے کیلئے اعجاز چودھری نے ایسی ...
تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی میں دوریاں ختم کرنے کیلئے اعجاز چودھری نے ایسی بات کردی کہ جان کر جیالوں کے ہوش اڑ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رہنمااعجاز چودھری نے کہاہے کہ تحریک انصا ف اور پیپلز پارٹی کے درمیان اتنی دوری نہیں ہونی چاہئے کہ ورکنگ ریلشن شپ بھی قائم نہ ہوسکے ، مسلم لیگ ن کے قریب ہونے سے پیپلز پارٹی کا اپنا نقصان ہوگا ۔

سماءنیوز کے پروگوام ”کھرا سچ “ میں گفتگو کرتے ہوئے اعجاز چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مرکز میں حکومت ہے جبکہ پیپلز پارٹی کی بھی صوبہ سندھ میں حکومت موجود ہے ا س لئے تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی میں اتنی دور ی نہیں ہونی چاہئے کہ ورکنگ ریلیشن شپ بھی قائم نہ ہو سکے ۔انہوں نے کہا کہ ا گر پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن کے ساتھ رہتی ہے تو اس کو سیاسی نقصان ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امیر اور غریب کے درمیان فرق بڑھتا جارہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف جیتے گی کیونکہ ہم نے لاہور میں بڑے مضبوط امیدوار کھڑے کئے ہیں۔

مزید :

قومی -