تحریک انصاف کو کراچی میں بڑا جھٹکا لگ گیا ،اہم ترین رہنما آصف زرداری کو پیارا ہو گیا

تحریک انصاف کو کراچی میں بڑا جھٹکا لگ گیا ،اہم ترین رہنما آصف زرداری کو ...
تحریک انصاف کو کراچی میں بڑا جھٹکا لگ گیا ،اہم ترین رہنما آصف زرداری کو پیارا ہو گیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کو کراچی میں بڑا جھٹکا لگ گیا ہے ،اہم ترین رہنما اور عام انتخابات میں لیاری سے سندھ اسمبلی کے امیدوار ناصر کریم بلوچ نے پی ٹی آئی پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے  پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے میڈیا سیل میں پارٹی رہنماؤں صوبائی وزیر سعید غنی ،وقار مہدی اور جاوید ناگوری سمیت دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیاری کے حلقہ پی ایس 108 سے تحریک انصاف کے امیدوار ناصر کریم بلوچ کا کہنا تھا کہ  پی ٹی آئی ایک کمرشل اور ملٹی نیشنل پارٹی ہے، اس میں ورکروں کی کوئی عزت نہیں  اور پارٹی کو لمیٹڈ کمپنی کی طرح چلایا جاتا ہے، پارٹی میں سرمایہ داروں کا تسلط ہے،میں دوبارہ اپنی پارٹی میں واپس آگیا ہوں ،مجھے افسوس ہے کہ لیاری سے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو ہار گئے لیکن ہم مل کر لیاری کو دوبارہ پی پی پی کا مضبوط قلعہ بنائیں گے۔پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ ناصر کریم بلوچ کی شمولیت سے لیاری میں پارٹی مضبوط ہوگی، لیاری پی پی پی کا گڑھ تھا اور رہے گا ،جن لوگوں نے کراچی کا مینڈیٹ چوری کیا ہے ان لوگوں کے لئے ناصر کریم بلوچ کی شمولیت سرپرائز ہے ،ہم لیاری سمیت پورے کراچی کی خدمت کرتے رہینگے۔ پی پی پی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناصر کریم بلوچ لیاری کا ایک معتبر نام ہے ،سوشل سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ سپورٹس میں بھی انہوں نے بڑا کام کیا ہے، ہم نے ماضی میں بھی ساتھ کام کیا ہے اور آگے بھی مل کر کام کرینگے ۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی