بیگم کلثوم نواز کی میت لاہور پہنچنے کے بعد جاتی امراءکیسےمنتقل کی جائے گی ؟بڑی خبر آگئی

بیگم کلثوم نواز کی میت لاہور پہنچنے کے بعد جاتی امراءکیسےمنتقل کی جائے گی ...
بیگم کلثوم نواز کی میت لاہور پہنچنے کے بعد جاتی امراءکیسےمنتقل کی جائے گی ؟بڑی خبر آگئی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ اسلام سینٹر ریجنٹ پارک پلازہ میں ادا کرد ی گئی ہے ، نماز جنازہ امام خلیفہ عزت نے پڑھائی جس کے بعد ان کی میت کو ہیتھرو ائیر پورٹ لے جایا گیا جہاں سے ان کی میت کو خاندان کے 25 افراد کے ساتھ لاہور لے کر آیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کلثوم نوازکی میت ایئرپورٹ سے جاتی امرامنتقل کرنے کےلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ لاہور ائیر پورٹ پر بھی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے ،کلثوم نواز کی میت کو طیارے سے ہی ایمبولینس میں منتقل کر دیا جائے گا جبکہ میت کے ساتھ آنےوالے13عزیزوں کوحج ٹرمینل پرپہنچایاجائےگا،شریف فیملی کے5افرادمیت اوراہلخانہ کولینے ایئرپورٹ کے اندر جا سسکیں گے،ایئرپورٹ جانےوالے شریف فیملی کے افراد کو ا یپرن تک پہنچایاجائےگا،میت لے جانے کے لئے لاہور سے شریف فیملی کے حمزہ شہبازشریف،سلمان شہبازشریف،یوسف عباس ،عزیزعباس اور عطا تارڑائیر پورٹ کے اندر جائیں گے ،7 گاڑیوں اور1ایمبولینس کوایئرپورٹ کے اندرجانے کی اجازت دی جائےگی جو کہ بیگم کلثوم نواز کی میت سخت سکیورٹی کے حصار میں لے کر جاتی امراء جائیں گے۔

واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز کی میت کو آج رات پونے 12بجے پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے پاکستان روانہ کیا جائے گا جو جمعہ کی صبح8 یا 9 بجے لاہور ایئرپورٹ پہنچے گی، شہباز شریف، بیٹی اسماء، پوتا زکریا اور (ن) لیگ کے کارکنان سمیت 25 افراد میت کے ساتھ لاہور آئیں گے۔حسن اور حسین نواز میت کے ساتھ پاکستان نہیں آئیں گے بلکہ حسین نواز کا بیٹا اپنی دادی کے جسد خاکی کے ہمراہ پاکستان آئے گا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور