ماضی کے انتہائی معروف ریسلر رک فلیئر تو آپ کو یاد ہوں گے مگر اب 68 سال کی عمر میں انہوں نے کیا کام کردیا؟ جان کر تمام مردوں کے منہ کھلے کے کھلے رہ جائیں گے

ماضی کے انتہائی معروف ریسلر رک فلیئر تو آپ کو یاد ہوں گے مگر اب 68 سال کی عمر ...
ماضی کے انتہائی معروف ریسلر رک فلیئر تو آپ کو یاد ہوں گے مگر اب 68 سال کی عمر میں انہوں نے کیا کام کردیا؟ جان کر تمام مردوں کے منہ کھلے کے کھلے رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فلوریڈا(نیوز ڈیسک)ریسلنگ کی دنیا کے مشہور سپر سٹار رک فلیئر نے اپنے طویل کیرئیر کے دوران بے شمار یادگار مقابلے جیتے لیکن اب 68 سال کی عمر کو پہنچ کر بھی انہوں نے ایک ایسا کارنامہ سرانجام دے ڈالا ہے کہ اپنے پرستاروں کو بالکل حیران کر کے رکھ دیا ہے۔ انہوں نے اچانک اپنی پرانی دوست ریسلر وینڈی بارلو سے شادی کا فیصلہ کیا اور محض چند گھنٹے بعد اس فیصلے پر عمل درآمد بھی کر دیا۔ وینڈی کی عمر 58 سال ہے اور دونوں کی دوستی کئی سال پر محیط ہے۔ 


ڈیلی سٹار کے مطابق اس اچانک شادی کی تقریب امریکی شہر فلوریڈا میں منعقد ہوئی، جس سے محض چند گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر رک فلیئر اور وینڈی بارلو نے کچھ ایسے اشارے دئیے تھے جن سے ظاہر ہوتا تھا کہ وہ کچھ کرنے والے ہیں، مگر کسی کو معلوم نہیں تھا کہ وہ کیا کرنے والے ہیں۔
رک فلئیر کی بیٹی شارلٹ فلئیر، جو کہ خود بھی ریسلنگ سپر سٹار ہیں، نے بھی شادی کی تقریب میں شرکت کی جبکہ اس موقع پر ماضی کے مشہور ترین ریسلر انڈرٹیکر بھی موجود تھے۔ فلیئر اور وینڈی کی شادی پر اُن دونوں کے پرستار بہت خوش ہیں اور سوشل میڈیا پر انہیں ڈھیروں مبارکبادیں دی جارہی ہیں۔