’جو خاتون شوہر کے ساتھ تعلق قائم کرنے سے انکار کرے وہ۔۔۔‘اسلامی سکالر نے ایسی بات کہہ دی کہ مغربی دنیا میں ہنگامہ برپاہوگیا

’جو خاتون شوہر کے ساتھ تعلق قائم کرنے سے انکار کرے وہ۔۔۔‘اسلامی سکالر نے ...
’جو خاتون شوہر کے ساتھ تعلق قائم کرنے سے انکار کرے وہ۔۔۔‘اسلامی سکالر نے ایسی بات کہہ دی کہ مغربی دنیا میں ہنگامہ برپاہوگیا

  

سڈنی(نیوز ڈیسک)چند روز قبل آسٹریلیا کے ایک امام مسجد نے اپنی تقریر کے دوران میاں بیوی کے حقوق کے موضوع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بیوی اپنے شوہر کے ازدواجی حقوق فراہم کرنے سے انکار کرے تو وہ گناہ کبیرہ کی مرتکب ہوتی ہے اور فرشتے اس پر لعنت بھیجتے ہیں، اور پھر جیسے ہی اس تقریر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آئی تو پورے آسٹریلیا میں ایک زبردست ہنگامہ کھڑا ہو گیا۔

یہ ویڈیو سڈنی کی اہل سنت والجماعت ایسوسی ایشن کی جانب سے یوٹیوب پر پوسٹ کی گئی تھی، جس میں تقریر کرنے والے امام مسجد کا نام نسیم عابدی بتایا گیا ہے۔ امام مسجد کے اس بیان پر ہنگامہ تو خوب ہوا لیکن ایسوسی ایشن نے بھی اس ہنگامے کو پوری طرح نظر انداز کرتے ہوئے یہی ویڈیو ایک بار پھر اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر کردی۔

نسیم عابدی آسٹریلوی دارالحکومت کے مغربی علاقے کی ایک مسجد میں امامت کے فرائض سرانجام دیتے ہیں۔ انہوں نے یہ بیان گزشتہ ہفتے اپنے ایک خطاب کے دوران دیا تھا۔ انہوں نے بیوی کی جانب سے شوہر کے ازدواجی حقوق ادا کرنے سے انکار کو کبیرہ گناہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ”اگر شوہر بیوی کو ازدواجی فرائض کی ا دائیگی کے لئے بلائے اور وہ انکار کردے تو ایسی عورت پر فرشتے لعنت کرتے ہیں۔ جب اس کا شوہر اس کے ساتھ ناراض ہوکر سوتا ہے تو ایسی بیوی پر فرشتے لعنت کرتے ہیں اور جب تک وہ سوتی رہتی ہے اس پر لعنت جاری رکھتے ہیں۔“

دلچسپ بات یہ ہوئی کہ ہر جانب سے تنقید کا سیلاب اُمڈ آنے پر امام مسجد نے یوٹرن لیا اور ایک وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی زبان پھسل گئی تھی۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ وہ میاں بیوی کے تعلق میں ’زبردستی جنسی تعلق‘ یعنی ’ازدواجی ریپ‘ کی حمایت نہیں کرتے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس