برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر صاحبزادہ احمد خان کیخلاف کیا کارروائی ہونے جارہی ہے ؟سابق ہائی کمشنر واجد شمس الحسن نے بتادیا

برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر صاحبزادہ احمد خان کیخلاف کیا کارروائی ہونے ...
برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر صاحبزادہ احمد خان کیخلاف کیا کارروائی ہونے جارہی ہے ؟سابق ہائی کمشنر واجد شمس الحسن نے بتادیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) برطانیہ میں تعینات رہنے والے سابق پاکستانی ہائی کمشنر واجد شمس الحسن نے کہاکہ برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا سکتی ماسوائے کہ وہ شرمندہ ہوں،اس کے سوا اور کیا ہو سکتاہے ، وہ ایک اچھے آدمی ہیں ، ان کی شہرت ایسی نہیں ہے کہ جیسا ان کوظاہر کیا جارہاہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے واجد شمس الحسن نے کہا کہ صاحبزادہ احمد خان ایک اچھے آدمی ہیں اور ان کی شہرت ایسی نہیں ہے کہ جیسا لوگ ان کو ظاہر کررہے ہیں۔ میرے خیال میں اس تقریب میں ان کو پتہ نہیں تھا کہ کیا کرنا ہے اور کیا ہوگیاہے ؟ اس حوالے سے خود ان کو پوچھ لینا چاہئے کہ ان کا اتنا لمبا سفارتی کیریئر رکھنے کے بعداس طرح کا ر ویہ کچھ سمجھ میں نہیں آتا ۔انہوں نے کہا کہ شائد ان کو پتہ ہی نہیں تھا کہ کیا کرناہے ؟ ان کو اس تقریب میں جانا ہی نہیں چاہئے تھا اور وہا ں جو کیاہے وہ نہیں کرنا چاہئے تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاسکتی ، وہ شرمندہ ہونگے اس کے سوا اور کیا کیا جا سکتاہے ۔

مزید : قومی