لاہور:تیز رفتار ٹرک نے پولیس کانسٹیبل سمیت دوافراد کی جان لے لی

لاہور:تیز رفتار ٹرک نے پولیس کانسٹیبل سمیت دوافراد کی جان لے لی
لاہور:تیز رفتار ٹرک نے پولیس کانسٹیبل سمیت دوافراد کی جان لے لی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)شاہدہ ٹاون کے علاقے میں تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لیکر مردہ خانے منتقل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق شاہدہ ٹاون کے علاقے میں تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر مخالف سمت سے آنے والی موٹرسائیکل سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار 50سالہ افضل اور 47سالہ آصف موقع پردم توڑ گئے ،اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشیں قبضے میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دی، پولیس کے مطابق حادثے میںجاں بحق ہونے والا کانسٹیبل افضل تھانہ ٹاون شپ میں تعینات تھا ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور