سعودی سفیر نواف بن سعد المالکی کی بیگم کلثوم نواز کی وفات پر نواز شریف سے اظہار تعزیت

سعودی سفیر نواف بن سعد المالکی کی بیگم کلثوم نواز کی وفات پر نواز شریف سے ...
سعودی سفیر نواف بن سعد المالکی کی بیگم کلثوم نواز کی وفات پر نواز شریف سے اظہار تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی وفات کے بعد سے جاتی امراءمیں اظہار تعزیت کے لئے سیاسی و سماجی رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
نجی ٹی وی چینل”ہم نیوز “ کے مطابق پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعد المالکی نے جاتی امرا میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں انہوں نے بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیت کی۔
گذشتہ روز میاں نوازشریف طبیعت کی ناسازی کے باعث تعزیت کرنے والوں ملاقات نہیں کر سکے تھے تاہم آج کا دن انہوں نے ملاقاتوں اور بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ اور تدفین کے انتظامات کی نگرانی میں گزارا۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ 14 ستمبر 2018 بروز جمعتہ المبارک شام 5 بجے شریف میڈیکل سٹی، جاتی عمرہ میں ادا کی جائے گی، بیگم کلثوم نواز کے ایصال ثواب کے لئے رسم قل 16 ستمبر بروز اتوار عصر تا نماز مغرب جاتی امرا میں ہو گی۔