محرم الحرام میں سیکیورٹی فول پروف بنانے کیلئے  سندھ حکومت نے اہم اقدامات کرلیے،صوبہ بھر میں کنٹرول روم قائم

محرم الحرام میں سیکیورٹی فول پروف بنانے کیلئے  سندھ حکومت نے اہم اقدامات ...
محرم الحرام میں سیکیورٹی فول پروف بنانے کیلئے  سندھ حکومت نے اہم اقدامات کرلیے،صوبہ بھر میں کنٹرول روم قائم

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) محرم الحرام میں سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے سندھ حکومت نے اہم اقدامات کرلیے، صوبہ بھر میں کنٹرول روم قائم کردیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے محرم الحرام کے موقع پر کرچی سمت سندھ بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں میں کسی بھی دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کے لئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ جلوسوں کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کی جائے گی جبکہ  صوبائی محکمہ داخلہ نے بھی محرم میں سیکیورٹی کی نگرانی کیلئے کنٹرول روم قائم کردیا ہے، کنٹرول روم سندھ بھرمیں جلوس، مجالس انتظامات کا براہ راست جائزہ لے گا ۔محرم میں قانون نافذ کرنے والے ادارے، کمشنرزاور ڈی سیز  کو رپورٹ دینے کے پابند ہوں گے۔ کراچی میں محرم الحرام کے حوالے سے مجالس اور وعظ کا آغاز کردیا گیا ہے،یکم تا10محرم مختلف علاقوں میں6ہزارسے زائد مجالس برپا ہوں گی، کراچی میں ہونے والے999مجالس اور وعظ حساس ترین قرار دیئے گئے ہیں۔حفاظتی اقدامات کے حوالے سے نشترپارک اور اس کے اطراف سخت سیکیورٹی انتظامات کے تحت پولیس، اور رینجرز اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے، نشترپارک کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ نصب اور شرکاء کی جامہ تلاشی لی جائے گی۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی