سوپ میں چوہا نکلنے پر چین کے ریسٹورانٹ کوکروڑوں ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑگیا

سوپ میں چوہا نکلنے پر چین کے ریسٹورانٹ کوکروڑوں ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑگیا
 سوپ میں چوہا نکلنے پر چین کے ریسٹورانٹ کوکروڑوں ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑگیا

  

شاندونگ (ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف چینی ریسٹورانٹ فرنچائز کے سوپ میں سے مردہ چوہا نکلنے کے واقعے کے بعد کمپنی کو اسٹاک مارکیٹ میں قدر میں کمی کے باعث 19 کروڑ ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق شیابو شیابو ہاٹ پاٹ ریسٹورانٹ کے حصص کی قیمت سال کی کم ترین سطح پر آگئی،چین کے صوبے شاندونگ کے شوہر وائی فانگ میں حاملہ خاتون 6 ستمبر کو اپنے اہلخانہ کے ساتھ ریسٹورانٹ میں کھانا کھانے گئی تھی، خاتون نے سوپ کو تھوڑا ہی پیا تھا کہ انہیں اس میں مردہ چوہا نظر آیا۔

ریسٹورانٹ کی جانب سے خاتون کے شوہر کو تلافی معاوضہ کے طور پر 5 ہزار چینی یوان، جو تقریباً 90 ہزار پاکستانی روپے بنتے ہیں، کی پیشکش کی گئی تھی،خاتون کے شوہر جن کی شناخت ما کے نام سے کی گئی ہے نے یہ پیشکش مسترد کردی اور کہا کہ وہ اپنی اہلیہ کے پورے جسم کا طبی معائنہ کرانے کے بعد تلافی معاوضہ پر بات کریں گے،انہوں نے الزام لگایا کہ ریسٹورانٹ کے ایک ملازم نے ان کی بیوی کو اسقاط حمل کی تجویز دیتے ہوئے اس عمل کے لیے 20 ہزار یوان دینے کی بھی پیشکش کی تھی۔

ابلے ہوے چوہے کی تصاویر چینی سوشل میڈیا کی ویب سائٹ پر تیزی سے پھیلی جس پر عوام نے ریسٹورانٹ فرنچائز پر شدید غصے کا اظہار کیا،ر یسٹور انٹ کی جانب سے ہفتے کے روز بیان جاری کیا گیا تھا کہ صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے ہاٹ پاٹ میں چوہا پایا گیا تاہم یہ بیان انہوں نے تھوڑی ہی دیر بعد اپنے اکاو¿نٹ سے ہٹا دیا تھا،وائی فانگ شہر کے حکام کا کہنا تھا کہ شیابو شیابو ریسٹورانٹ کے کھانے میں ابلے ہوئے چوہے کے ملنے کےواقعے کی تحقیقات کی جائیں گی،11 ستمبر کو اسٹاک مارکیٹ میں کمپنی کے حصص کی قدر تیزی سے نیچے گری تاہم اب اس کی قدر واپس بحالی کی طرف جارہی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس