بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیتی اجتماع سے ملاقات کے بعد نواز شریف کی رہائش گاہ جاتے ہوئے ویڈیو منظر عام پر آگئی،لوگوں نے گاڑی کا گھیراؤ کر کے ایسے نعرے لگا دیے کہ سن کرر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیتی اجتماع سے ملاقات کے بعد نواز شریف کی ...
بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر تعزیتی اجتماع سے ملاقات کے بعد نواز شریف کی رہائش گاہ جاتے ہوئے ویڈیو منظر عام پر آگئی،لوگوں نے گاڑی کا گھیراؤ کر کے ایسے نعرے لگا دیے کہ سن کرر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی لندن میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ان کی میت کو پاکستان لانے کیلئے ہیتھرو ائیرپورٹ کی جانب روانہ کیا جا چکا ہے جو کل صبح لاہور پہنچے گی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نوازشریف کی اہلیہ لندن میں انتقال کر گئیں جنہیں لندن سے پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے لاہور لایا جائے گا اس حوالے سے نواز شریف شریف میڈیکل کمپلیکس میں اہلیہ کی قبر کی جگہ کا معائنہ کرنے گئے جہاں ان سے کارکنان نے ملاقات بھی کی اور تعزیتی اجتماع میں شرکت کی،وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تعزیتی اجتماع کے بعد میاں نواز شریف اپنی رہائش گاہ کی طرف جاتے ہوئے کارکنان کے درمیان سے گزر رہے تھے کہ کارکنان نے فرط جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے ”آئی لو یو نواز شریف“ کے نعرے لگانے شروع کر دیئے۔

۔۔۔وڈیو دیکھیں۔۔۔

واضح رہے کہ بیگم کلثوم نواز کی میت کو آج رات 10بجے پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے پاکستان روانہ کیا جائے گا جو جمعہ کی صبح 6 بجے لاہور ایئرپورٹ پہنچے گی، شہباز شریف، بیٹی اسماء، پوتا زکریا اور (ن) لیگ کے کارکنان سمیت 25 افراد میت کے ساتھ لاہور آئیں گے،حسن اور حسین نواز میت کے ساتھ پاکستان نہیں آئیں گے بلکہ حسین نواز کا بیٹا اپنی دادی کے جسد خاکی کے ہمراہ پاکستان آئے گا۔

مزید : قومی /ڈیلی بائیٹس /علاقائی /پنجاب /لاہور