وفاقی وزیر تعلیم نے وزیر اعظم ہاﺅس کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کی مدت کا اعلان کردیا ، تشنگان علم کیلئے بڑی خبر آگئی

وفاقی وزیر تعلیم نے وزیر اعظم ہاﺅس کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کی مدت کا ...
وفاقی وزیر تعلیم نے وزیر اعظم ہاﺅس کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کی مدت کا اعلان کردیا ، تشنگان علم کیلئے بڑی خبر آگئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہاہے کہ وزیر اعظم ہاﺅس کو دوسے تین سال میں ریسرچ یورنیورسٹی میں تبدیل کردیا جائے گا ،افسران کی بڑی بڑی رہائش گاہوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جارہاہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ چاروں گورنر ہاﺅسز کو میوزیم میں تبدیل کردیاجائے گا اور ان پر معمولی ٹکٹ لگادیا جائے گا تاکہ ان کے روز مرہ کے اخراجات پورے ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ گورنر ہاﺅس کراچی میں ایک بڑا پارک ہے جو عوام کے لئے ہوگا ۔ پنجاب کے گورنر چنبھا ہاﺅس میں رہیں گے ۔ ان کا کہناتھاکہ اس حوالے سے کمیٹیاں بنادی گئی ہیں۔ یہ تمام کام ایک سو یا ایک سو 20دن میں ہو جائیں گے لیکن وزیر اعظم ہاﺅس کا معاملہ مختلف ہے کیونکہ اس کو یونیورسٹی بنانے کیلئے اس میں کچھ تعمیرات کرنی پڑیں گی اور اس عمل میں دو سے تین سال لگ جائیں گے ۔ اس پر آج سے ہی کام شروع ہوگیاہے اور اس کو ایک پوری یونیورسٹی بنایاجائےگا ۔ انہوں نے کہا کہ افسروں کی بڑی بڑی رہائشگاہوں کا ڈیٹا بھی اکٹھا کیا جارہاہے۔

مزید : قومی