سید وسیم اختر کا مختلف علاقوں کا دورہ ،شہری مئیر کراچی سے الجھ پڑا

سید وسیم اختر کا مختلف علاقوں کا دورہ ،شہری مئیر کراچی سے الجھ پڑا
سید وسیم اختر کا مختلف علاقوں کا دورہ ،شہری مئیر کراچی سے الجھ پڑا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایف بی ایریا کراچی میں مئیر کراچی سید وسیم اختر زیر تعمیر سڑک کا معائنہ کرنے پہنچے تو شہری ان سے الجھ پڑا۔

نجی ٹی وی چینل” سماءنیوز“ کے مطابق فیڈرل بی ایریا میں میئر کراچی سید وسیم اختر سڑک کا معائنہ کرنے پہنچے تو شہری ان سے الجھ پڑا شہری ،جس پر میئر کراچی کے ہمراہ اعلیٰ حکام نے کہا کہ تمیز سے بات کریں جس پر شہری نے کہا کہ میں پروفیسر ہوں آپ مجھے تمیز سکھانے کی بات کر رہے ہیں ،شہری کا کہنا ہے کہ اس سڑک پر بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا،شہری میئر کراچی سے بلدیاتی مسائل پر گفتگو کرنا چاہتے تھے لیکن تلخ لہجے کی وجہ سے میئر کراچی کو بھی غصہ آگیا ۔

واضح رہے اس سے قبل بھی کئی دفعہ شہریوں کے مئیر  کراچی سے الجھنے کے واقعات سامنے آچکے ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی