پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آصف زرداری اور دوسرے اپوزیشن ممبران کی غیر حاضری کی ذمہ دار حکومت ہے:سید  نیر حسین بخاری

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آصف زرداری اور دوسرے اپوزیشن ممبران کی غیر ...
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آصف زرداری اور دوسرے اپوزیشن ممبران کی غیر حاضری کی ذمہ دار حکومت ہے:سید  نیر حسین بخاری

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل اور سابق چیئرمین سینیٹ سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آصف زرداری اور دوسرے اپوزیشن ممبران کی غیر حاضری کی ذمہ دار حکومت ہے۔

ایک بیان میں سید نیر حسین بخاری نے کہاکہ آرڈیننس سرکار میں عوامی سیاسی قیادت کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں،چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کے خلاف حکومتی ریفرنس سے حکومتی بد نیتی سامنے آگئی ہے،حکمرانوں کی اداروں کو تابع بنانے کی پالیسی ملک کے لئے انتہائی خطرناک ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی صاف شفاف اور آزادانہ انتخاب یقینی بنانے کیلئے آزاد اور خود مختار الیکشن کمیشن کی حامی ہے، چیف الیکشن کمشنر نے غیر آئینی نامزد ممبران کے حلف سے معذرت کی،چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کو ہٹانے کی کوشش مطلق العنانیت سوچ کی عکاسی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری اداروں کو قومی ادارے رہنے دیا جائے سرکاری جماعت کے دفاتر نہ سمجھا جائے۔انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس سے ارکان کی غیر حاضری تشویشناک ہے، آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈرز جاری نہ کرنا حکومتی بددیانتی ہے،آصف زرداری سمیت دیگر ارکان کو آئینی حق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ اسپیکر قومی اسمبلی کو غیرجانبداری کا مظاہرہ کرنا چاہئے،آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈرز جاری نہ کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...