تحفظ ختم نبوت کانفرنس امت کی رہنمائی کا ذریعہ بنے گی،علماء
لاہور(پ ر) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام تاریخی عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس وحدت روڈ کی تیاری کے سلسلے میں ختم نبوۃ کانفرنس جامع مسجد سعدی پارک مزنگ لاہورمیں دارالعلوم مدنیہ کے استاذ الحدیث مولاناعبدالرحیم کی صدارت میں منعقد ہوئی۔کانفرنس عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما شاہین ختم نبوت مولانا اللہ وسایا، مولانا عزیز الرحمن ثانی، مبلغ لاہور مولانا عبدالنعیم، مولانا مفتی محمداحسن،، پیررضوان نفیس، مولانا محمدقاسم گجر، قاری مقصوداحمد، مولانا عبدالوحید ودیگر نے شرکت کی۔مولانا اللہ وسایا نے اپنے خطاب میں کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ ہرمسلمان کی ذمہ داری اورمذہبی فریضہ ہے تحفظ ختم نبوت کانفرنس وحدت روڈ ان حالات میں امت مسلمہ کی رہنمائی اور ختم نبوت اور ناموس رسالت کے تحفظ کا ذریعہ بنے گی تمام علماء اور کارکنان اس کی تیاری بھرپور انداز میں کریں۔تمام مسلمانوں کو اسلام اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے جذبہ صدیقی سے سرشار ہوکرمیدان عمل میں نکلنا ہوگا۔
مولانامفتی محمداحسن نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا دفاع دراصل اسلام کا فاع ہے،قادیانی جہاں بھی جائیں گے ان کا مقابلہ دلائل اور براہین سے کیا جائے گا اسلام کا تحفظ اسی صورت میں ممکن ہے کہ اسکی بنیاد عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے اور منکرین ختم نبوت فتنہ قادیانیت کی ارتدادی سرگرمیوں کیخلاف آئینی و قانونی جدوجہد جاری رکھی جائے