ثنا جاوید ڈائریکٹر روبینہ اشرف کی نئی ڈرامہ سیریل کے لیڈ رول میں کاسٹ

ثنا جاوید ڈائریکٹر روبینہ اشرف کی نئی ڈرامہ سیریل کے لیڈ رول میں کاسٹ
 ثنا جاوید ڈائریکٹر روبینہ اشرف کی نئی ڈرامہ سیریل کے لیڈ رول میں کاسٹ

  


لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ ثنا جاوید کو روبینہ اشرف کی نئی ڈرامہ سیریل کے لیڈ رول میں کاسٹ کیا گیا جس میں وہ زیادتی کا شکار لڑکی کا کردار کریں گی۔ثنا جاوید سیریل میں ڈاکٹر سمیرہ کا کردار کریں گی جنہیں زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد زبان بند رکھنے کے لئے دباؤ ڈالا جاتا ہے لیکن وہ خاموش رہنے کی بجائے انصاف کے لئے کھڑی ہوجاتی ہیں۔ سیریل کی کہانی نائلہ انصاری نے تحریر کی ہے جبکہ اسے سکستھ سگما پروڈیوس کرے گا۔ ڈرامے کی ریکارڈنگ آئندہ ماہ شروع ہوگی۔یاد رہے کہ ثنا جاوید کا سیریل ’ڈر خدا سے‘ ان دنوں نجی ٹی وی سے نشر کیا جارہا ہے جس میں وہ عمران عباس کے مقابل کام کررہی ہیں۔

مزید : کلچر


loading...