ماہرہ خان اور فواد خان کوایک اور فلم میں کاسٹ کرلیاگیا

ماہرہ خان اور فواد خان کوایک اور فلم میں کاسٹ کرلیاگیا

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ ماہرہ خان اور فواد خان کو ایک اور فلم میں کاسٹ کرلیا گیا ہے جس کی تفصیلات تا حال پوشیدہ رکھی جارہی ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ فلم کی شوٹنگ گزشتہ سال شروع کی گئی تھی لیکن کہانی مکمل نہ ہونے کی وجہ سے کام روک دیا گیا۔ فلم کی کہانی فواد خان کی سرپرستی میں ایک نئے رائٹر سے تحریر کرائی گئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ فلم کی کہانی دونوں فننکاروں کے پیار کے گرد گھومتی ہے۔فواد خان اور ماہرہ خان کو ہم ٹی وی کی ڈرامہ سیریل ”ہمسفر“سے شہرت حاصل ہوئی تھی جس کے کئی سال بعد دونوں نے بلال لاشاری کی فلم میں کام کیا ہے۔

مزید : کلچر


loading...