جولائی کے دوران ٹیکسٹائل سیکٹر میں 10.7ملین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری 

جولائی کے دوران ٹیکسٹائل سیکٹر میں 10.7ملین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری 

اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال کے پہلے ماہ ملک میں ٹیکسٹائل کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 10.7 ملین ڈالرریکارڈ کیاگیا۔ سرمایہ کاری بورڈ کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی2019ء میں ملک میں ٹیکسٹائل  کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 10.7 ملین ڈالر رہا۔ گزشتہ مالی سال کے دوران ملکی معیشت کے اس اہم شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 76.8 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جو مالی سال 2017-18 ء کے مقابلے میں 54.52 فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 2017-18ء کے دوران ملک میں ٹیکسٹائل کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 49.7 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اسی طرح مالی سال 2016-17 ء میں ملک میں ٹیکسٹائل کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 296.1 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ٹیکسٹائل ان شعبہ جات میں شامل ہیں جہاں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا رحجان زیادہ ہے۔

مزید : کامرس


loading...