مرزا دلدار کو یو سی 115سے چیئرمین کا الیکشن لڑائیں گے: سوسائٹی مکین

مرزا دلدار کو یو سی 115سے چیئرمین کا الیکشن لڑائیں گے: سوسائٹی مکین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پی آئی اے کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے رہائشیوں ملک عادل عمر، ملک اطاعت حسین، ملک سکندر، ملک راحیل کھوکھر، ملک اصغر کھوکھر، محمد ادریس چوہدری، امجد جاوید، ملک خالد اور چوہدری بشیر نے کہا ہے کہ صدر سوسائٹی مرزا دلدار بیگ کو یونین کونسل نمبر 115پی آئی اے ہاؤسنگ سوسائٹی جوہر ٹاؤن لاہورسے چیئرمین کا الیکشن لڑائیں گے۔ ہماری بھرپور سپورٹ مرزا دلدار بیگ کے ساتھ ہے کیونکہ مرزا دلدار بیگ ایک درد دل رکھنے والے انسان ہیں، وہ سوسائٹی مکینوں کو بہترین سہولیات فراہم کر رہے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ سوسائٹی الیکشن میں وہ دوبارہ صدر منتخب ہو گئے ہیں، انشاء اللہ آئندہ آنیوالے بلدیاتی انتخابات میں مرزا دلدار بیگ کو یونین کونسل 115پی آئی اے ہاؤسنگ سوسائٹی جوہر ٹاؤن لاہور سے چیئرمین کا الیکشن لڑائیں گے۔

مزید :

کامرس -