سبطین خان کی درخواست ضمانت پرسماعت بغیر کارروائی کے18ستمبر تک ملتوی

سبطین خان کی درخواست ضمانت پرسماعت بغیر کارروائی کے18ستمبر تک ملتوی

لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائی کورٹ کے دورکنی بنچ نے پاکستان تحریک انصاف کے ممبر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی درخواست ضمانت پرسماعت بغیر کارروائی کے18ستمبر تک ملتوی کردی۔جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔درخواست گزارنے چیئرمین نیب کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کررکھاہے کہ انہیں نیب کی جانب سے پنجاب منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن میں کرپشن کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا، نیب کے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔بطور صوبائی وزیر معدنیات قانون پر مکمل طور پر عمل درآمد کیا۔، درخواست گزارکی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ان کی درخواست ضمانت منظور کی جائے۔،گزشتہ روز دو رکنی بنچ کے روبرو درخواست گزار اور نیب کے وکلاء پیش ہوئے تاہم عدالت نے کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کی آئندہ پیشی تک ملتوی کردی۔

مزید : علاقائی


loading...