اقبال ٹاؤن، گھر میں آتشزدگی سے میاں بیوی جھلس کر زخمی

اقبال ٹاؤن، گھر میں آتشزدگی سے میاں بیوی جھلس کر زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر)اقبال ٹاؤن کے علاقہ میں گھر میں آتشزدگی سے میاں بیوی جھلس کر زخمی ہوگئے۔ریسکیو ٹیم نے دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں انکی حالت خطرے سے باہر بیان کی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق اقبال ٹاؤن کے علاقہ رضا بلاک میں واقعہ گھر میں آگ بھڑک اٹھی جس نے گھر کے جزوی حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،آتشزدگی سے ادریس اور اسکی بیوی بھی جھلس گئے،اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی جس نے آگ پر قابو پا لیا۔

تے ہوئے دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں انکی حالت خطرے سے باہر بیان کی جارہی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...