توہین عدالت کی درخواست،سیکرٹری ماحولیات اور ڈی جی ماحولیات کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم

توہین عدالت کی درخواست،سیکرٹری ماحولیات اور ڈی جی ماحولیات کو ذاتی حیثیت ...

لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ نے ڈی جی ماحولیات اور سیکرٹری ماحولیات کیخلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پرسیکرٹری ماحولیات اور ڈی جی ماحولیات کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا۔جسٹس جوادحسن نے شہری شیخ نعمان کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے شیرازذکاء ایڈووکیٹ نے پیش ہوکر موقف اختیار کیا کہ لاہور اور گوجرانوالہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شمار ہو رہے ہیں، اکتوبر اورنومبر میں سموگ کا خدشہ ہے،عدالت نے درخواست دادرسی کیلئے ڈی جی ماحولیات اور سیکرٹری ماحولیات کو بھجوائی تھی مگر چارماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکاہے داد رسی نہیں ہو رہی۔

،ڈی جی اور سیکرٹری ماحولیات عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہیں کر رہے۔

مزید : علاقائی


loading...