گجومتہ ،مزنگ میں آتشزدگی کے واقعات

گجومتہ ،مزنگ میں آتشزدگی کے واقعات

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں آتشزدگی کے واقعات میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔تفصیلات کے مطابق گجومتہ کے علاقہ میں فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس نے فیکٹری کے جزوی حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔مزنگ کے علاقہ میں شارٹ سرکٹ کے باعث گھر میں آگ بھڑک اٹھی جس سے قیمتی سامان جل گیا۔ریسکیو ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے آتشزدگی کے واقعات پر قابو پالیا۔

مزید : علاقائی


loading...