اوور سیز پاکستانیوں کے ماتحت عدالتوں میں زیر التوا مقدمات 3ماہ میں نمٹانے کا حکم 

اوور سیز پاکستانیوں کے ماتحت عدالتوں میں زیر التوا مقدمات 3ماہ میں نمٹانے کا ...

لاہور(نامہ نگار)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سردارمحمد شمیم خان نے ا وورسیز پاکستانیوں کے صوبہ بھر کی عدالتوں میں زیر التواء مقدمات کا 3ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیاہے۔چیف جسٹس کی منظوری کے بعد رجسٹرار ہائیکورٹ عبدالستار نے نوٹیفکیشن جاری کردیاہے،اوورسیز پاکستانیوں کے مقدمات کو جلد نمٹانے کے حوالہ سے صوبہ بھر کے سیشن ججز کو ہدایات بھی جاری کردیں، رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے جاری مراسلہ میں ضلعی عدالتوں کے ججز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اوورسیز پاکستانیوں کے تمام نوعیت کے مقدمات کی ترجیحی بنیادوں پر سماعت کرکے 3 ماہ میں فیصلے کریں،سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز سیل لاہور ہائی کورٹ محمد اسد سجاد زیر التواء مقدمات کو نمٹانے کے حوالے سے رپورٹ مرتب کریں گے۔

نمٹانے کا حکم

مزید : صفحہ آخر


loading...