پنجاب حکومت کی ای ٹرانسفر پالیسی کیخلاف درخواست کی سماعت،نوٹسز جاری

   پنجاب حکومت کی ای ٹرانسفر پالیسی کیخلاف درخواست کی سماعت،نوٹسز جاری

لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کی ای ٹرانسفر پالیسی 2019 ء کے خلاف دائردرخواست پرحکومت پنجاب، سیکرٹری سکولز سمیت دیگر مدعاعلیہان کو30 ستمبر کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیاہے۔جسٹس شاہدکریم نے جویریہ نوشین کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزارکے وکیل نے موقف اختیارکیاکہ حکومت پنجاب نے ای ٹرانسفر پالیسی خلافِ قانون اور حقائق کے برعکس شروع کی۔ میرٹ لسٹ صوبائی سطح پرمرتب کی گئی جبکہ ٹرانسفر ضلعی افسر کرتاہے تاہم ای ٹرانسفر پالیسی میں ملازمین کے گھرسے فاصلہ اورگھریلوحالات اور ای پوسٹنگ کے دوران پوسٹنگ کی جگہ پر دستیاب سیٹوں کومدنظرنہیں رکھاجاتا۔عدالت سے استدعاہے کہ ای پوسٹنگ کی پالیسی خلاف قانون ہونے پر کالعدم قرار دیا جائے۔

ٹرانسفر

مزید : صفحہ آخر


loading...