چیئرمین نیب کے تقرر کیخلاف دائردرخواست پروفاقی حکومت سے جواب طلب

  چیئرمین نیب کے تقرر کیخلاف دائردرخواست پروفاقی حکومت سے جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبرنقوی نے چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے تقرر کے خلاف دائردرخواست پروفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیاہے، درخواست میں چیئرمین کے تقرر پر اعتراضات اٹھائے گئے ہیں،درخواست گزار قانون دان اے کے ڈوگرکی طرف سے دائر درخواست میں چیئرمین کے تقررکوچیلنج کیا گیا ہے اور نیب قانون پر بھی اعتراضات اٹھائے گئے ہیں، وکیل نے نکتہ اٹھایا ہے کہ چیئر مین نیب کا تقرروزیراعظم اور کابینہ کی ہدایت ملنے کے بعد صدر پاکستان کر سکتا ہے لیکن صدر مملکت نے چیئرمین نیب کا تقرر وزیراعظم اور کابینہ کی ہدایت کے بغیر ازخود کیا اور بعد میں مشاورت کی،  انہیں عہدہ سے ہٹایا جائے،اس درخواست پر مزید کارروائی 20 ستمبر ہوگی۔
جواب طلب

مزید :

صفحہ آخر -